Welcome To Qalm-e-Sindh

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 جنوری کو اپنی حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی، جس کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

Related Posts