Welcome To Qalm-e-Sindh

ملک میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن مزید تیز، وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، جن کی بدولت 142 ارب روپے کی ریکوری بھی ممکن ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فوری فراہم کی جائے اور تمام ادارے “ون ڈاکیومنٹ سسٹم” کے تحت مکمل ہم آہنگی سے کام کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی اسپیکٹرم کا خاتمہ وفاقی و صوبائی اداروں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بھکاری مافیا کو ملک کی بدنامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جانا چاہیے۔اجلاس میں گوادر سیف سٹی منصوبے، پروٹیکشن وال، تجاوزات کے خلاف کارروائی، اور پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں قانون کی عمل داری اور سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts