کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3,172 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہو کر 4,601 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔














