Welcome To Qalm-e-Sindh

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپس شامل کرنے کی تجویز

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپس شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جن میں ٹیکنیکل اور زراعت کے مضامین پڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئی بی سی سی نے اس حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں میٹرک کے مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کی مساوات اور غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں میٹرک آرٹس کے طلبہ کو پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں داخلے کی اہلیت پر بھی مشاورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم، اور میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت کے طلبہ کے میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلے کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

مزید برآں، تعلیمی اصلاحات کے لیے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Posts