Welcome To Qalm-e-Sindh

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں جانیں ضائع، نقصانات میں مسلسل اضافہ: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق ملک بھر میں 881 افراد جاں بحق اور 1,176 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، جہاں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 48 اموات اور 359 زخمی، سندھ میں 58 اموات اور 78 زخمی، جب کہ بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 41 افراد جان سے گئے اور 52 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 37 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں بارشوں سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 510 مرد، 134 خواتین اور 237 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 565 مرد، 289 خواتین اور 322 بچے شامل ہیں۔

مالی نقصانات کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 8,206 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جب کہ 6,180 مویشی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ممکنہ وبائی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts