گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کا انجن ہیں، اور ان کی جدید خطوط پر ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے بندرگاہوں کے انفرا اسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کے شعبے میں ترقی کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ:
“میری ٹائم سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، جو ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔”