Welcome To Qalm-e-Sindh

مظفرگڑھ میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کو مقتولہ کی گھر کے ایک کمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی، معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔مرنے سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی کو شبہ تھا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا اور لڑکی کی لاش کے نمونے لیکر فارنزک ٹیسٹ کےلیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔

Related Posts