اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی یہ تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا۔














