Welcome To Qalm-e-Sindh

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

پاکستان کے معروف فلمی ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔یہ تقریب فلم لو گرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

سفیر فیصل ترمذی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا اہم حصہ ہیں, ایسے فنکار پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ہماری کہانی کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے پاکستان کے بدلتے ہوئے ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً 10 برس بعد ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، ان کی آخری مشترکہ فلم بن روئے 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Related Posts