بھارت کی ریاست گجرات میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک ماں نے اپنے ہی 3 ماہ کے معصوم بچے کو مسلسل رونے پر زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، کرشمہ بگھیل نامی خاتون نے پہلے دعویٰ کیا کہ اس کا بچہ لاپتہ ہو گیا ہے، اور شوہر کی جانب سے پولیس کو گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ یہ سنگدل قدم خود ماں نے اٹھایا تھا۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد ذہنی اور جسمانی دباؤ کا شکار تھی اور اکثر بچے کے رونے کی شکایت کرتی تھی۔