Welcome To Qalm-e-Sindh

مانی پوڈکاسٹ کے دوران مرحوم بھائی کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے

معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنے مرحوم بھائی ہدایتکار حسن کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

مانی نے کہا کہ حسن کی اچانک موت ہمارے لیے بڑا صدمہ تھی، ہم آج تک اس نقصان کو مکمل طور پر قبول نہیں کر پائے۔ انہوں نے بتایا کہ حسن کو کینسر تھا اور اس کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا مزمل نہ صرف حسن جیسا دکھتا ہے بلکہ اس میں حسن جیسی خوبیاں بھی ہیں، وہ حسن کا لاڈلا تھا اور اب وہی مجھے اپنے بھائی کی یاد دلاتا ہے۔

Related Posts