Welcome To Qalm-e-Sindh

لسبیلہ میں کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لسبیلہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع سپٹ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی جانب جا رہا تھا۔ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختونخوا اور پنجگور سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم پولیس نے کارروائی مکمل کر کے ٹریفک بحال کر دی۔

 

Related Posts