بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں۔














