Welcome To Qalm-e-Sindh

لاہور میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا

لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی 23 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، تاہم واقعے کے بعد تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات گھریلو تنازعات بتائی جا رہی ہیں، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Related Posts