Welcome To Qalm-e-Sindh

قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد، ملزم فوری گرفتار

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں قربانی کا گوشت آئس کریم فریج میں نہ رکھنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وحید نے فریج استعمال کرنے سے انکار پر دکاندار پر اپنے بیٹوں سمیت حملہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Related Posts