Welcome To Qalm-e-Sindh

فیض حمید عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی قانونی گرفت میں آتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فیض حمید نہ صرف گواہی دیں گے بلکہ شواہد بھی فراہم کریں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قانون کی گرفت یہاں رکنے والی نہیں، اور فیض حمید کی 14 سال قید بامشقت کی سزا میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں فوجی تنصیبات کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا فیض حمید کی ذمہ داری تھی۔

سینیٹر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی غفلت ضرور تھی، تاہم صورتِ حال واضح ہونے کے بعد انہوں نے فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی۔ واوڈا نے کہا کہ جنرل باجوہ ذمہ داری سے بری ہوچکے ہیں، اسی لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق معاملہ اب واضح ہو چکا ہے اور “پہلا نمبر بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا ہے۔”

فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کی گئی، جو 15 ماہ تک جاری رہی۔

فیض حمید کے خلاف چار سنگین الزامات ثابت ہوئے جن میں شامل ہیں:

  • سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی

  • اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال

  • بعض افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا

Related Posts