Welcome To Qalm-e-Sindh

فون توڑنے پر بیوی نے شوہر کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک شوہر کو اپنی بیوی کا فون توڑنا مہنگا پڑ گیا، خاتون نے غصے میں آ کر سڑک پر سب کے سامنے شوہر کی جم کر دُھلائی کر دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ للت پور شہر میں پیش آیا جہاں ایک جوڑے کے درمیان کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا۔ بات بڑھتے بڑھتے اس حد تک جا پہنچی کہ شوہر نے طیش میں آ کر اپنی بیوی کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا، جس سے وہ ٹوٹ گیا۔

فون ٹوٹنے پر خاتون شدید غصے میں آ گئی اور اُس نے شوہر کو بالوں سے پکڑ کر سرعام پیٹنا شروع کر دیا۔ راہگیر بھی یہ منظر حیرت سے دیکھتے رہے، جبکہ خاتون بار بار اپنے شوہر کو برا بھلا کہتی اور تھپڑوں کی بارش کرتی رہی۔ چند لمحوں بعد پولیس موقع پر پہنچی اور شوہر کو چھڑانے کی کوشش کی، تاہم خاتون کی شدت سے برہم کیفیت کے باعث پولیس اہلکاروں کو بھی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Related Posts