Welcome To Qalm-e-Sindh

فلسطینی مندوب بچوں کی شہادت کا حال بتاتے ہوئے رو دیے

اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امداد کی بندش سے غزہ کے ہزاروں بچوں کی شہادت اور ان کی ماؤں کی گریہ و زاری کا حال بتاتے ہوئے شدت غم سے رو پڑے۔ فلسطینی مندوب نے روتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے، کوئی کیسے یہ برداشت کرسکتا ہے۔؟ واضح رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔ پوپ لیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

Related Posts