Welcome To Qalm-e-Sindh

فریج ہے یا نہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا! قربانی کے گوشت کو مہینوں محفوظ رکھنے کے خفیہ نسخے

عیدالاضحیٰ ہر سال خوشیاں تو لاتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک بڑا سوال بھی جنم لیتا ہے: قربانی کے گوشت کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ خاص طور پر ان گھروں میں جہاں ڈیپ فریزر یا فریج کی سہولت محدود ہو، وہاں خواتین کے لیے گوشت کو سنبھالنا ایک مشکل امتحان بن جاتا ہے۔

تاہم چند آزمودہ دیسی نسخے اور سادہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ نہ صرف گوشت محفوظ رکھ سکتے ہیں، بلکہ اسے مہینوں تک استعمال کے قابل بھی بنا سکتے ہیں۔

گوشت محفوظ رکھنے کے آزمودہ طریقے

  1. 1. دھوپ میں خشک کرنا:

گوشت کو چھوٹے پارچوں میں کاٹ کر ان پر نمک، لہسن، ادرک اور ہلدی لگا دیں۔ اسے دن کے وقت دھوپ میں 3 سے 4 دن تک اچھی طرح سکھائیں۔ مکمل خشک ہونے کے بعد اسے کسی صاف، بند ڈبے میں رکھ دیں۔ یہ گوشت 3 سے 6 ماہ تک قابلِ استعمال رہتا ہے۔

  1. 2. ابال کر محفوظ کرنا:

گوشت کو نمک اور ہلدی کے ساتھ پانی میں ابالیں۔ پھر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کر کے کسی جار یا پلاسٹک ڈبے میں رکھیں۔ اوپر سے تیل ڈال کر بند کر دیں۔ اسے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ یہ طریقہ دیہات میں آج بھی رائج ہے اور بغیر فریج کے گوشت محفوظ رکھنے میں مؤثر ہے۔

  1. 3. سرکہ اور ململ کا کپڑا:

اگر فریج نہ ہو تو ململ کے صاف کپڑے کو سرکے سے گیلا کریں، گوشت کو اس میں اچھی طرح لپیٹ کر کسی ٹھنڈی، ہوا دار جگہ پر رکھ دیں۔ سرکہ جراثیم سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے اور گوشت 2 سے 3 دن بغیر فریج کے محفوظ رہ سکتا ہے۔

  1. 4. قیمہ یا کباب کی شکل میں رکھنا:

گوشت کو قیمہ یا کباب کی شکل میں تیار کر کے ہلکا سا پکا لیں اور بعد میں پیک کر کے محفوظ کر لیں۔ اس طرح استعمال میں آسانی رہتی ہے اور جگہ بھی کم گھیرتا ہے۔

گوشت محفوظ رکھنے سے پہلے یہ ضرور کریں

فریزر یا فریج کی صفائی پہلے ہی کر لیں

گوشت کو اچھی طرح خشک کر کے رکھیں

چھوٹے پیکٹس بنائیں تاکہ بار بار نکالنے کی ضرورت نہ پڑے

گوشت سے چربی الگ کر لیں تاکہ خراب نہ ہو

جلد از جلد گوشت فریز یا محفوظ کریں، 2 گھنٹے سے زیادہ باہر نہ رکھیں

غذائی ماہرین کی اہم ہدایات

روزانہ صرف 60 سے 100 گرام گوشت کھائیں

کھانے میں سبزیاں، لیموں اور سلاد لازمی شامل کریں

ذیابطیس، بلڈ پریشر اور معدے کے مریض احتیاط سے گوشت استعمال کریں

تلے ہوئے گوشت کے بجائے اُبلا یا بھُنا ہوا گوشت بہتر ہے

کھانے کے بعد سبز چائے پینا ہاضمے کے لیے مفید ہے

قربانی کا گوشت محض کھانے کی چیز نہیں، یہ اللہ کی عطا ہے اور امانت بھی۔ اسے ضائع ہونے سے بچانا ہمارا فرض ہے۔ ان آزمودہ نسخوں پر عمل کر کے آپ نہ صرف گوشت کو مہینوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی صحت کا بھی خیال رکھ سکتے ہیں۔

Related Posts