سرکاری اہلکار پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں زیرِ تفتیش ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں جدہ روانگی کی اجازت دے دی گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق فرحان غنی کا نام ایف آئی اے امیگریشن کے ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد اسٹاپ لسٹ سے خارج کیا گیا۔ انہیں کلیئر کرنے کے بعد بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی گئی، اور وہ اب قانونی طور پر جدہ سفر کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ملازم پر تشدد کے مقدمے میں مدعی نے اپنا مقدمہ واپس لے لیا تھا، جس کے بعد چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت تین زیرِ حراست ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس مقدمے میں مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی تھی، تاہم قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد اب ملزم کو بیرونِ ملک روانگی کی اجازت دی گئی ہے۔














