فرانس کے مغربی شہر نانتس میں ایک طالب علم نے اپنے ہی ساتھیوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہو گیا اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کر لیا، تاہم حملے کے پیچھے دہشت گردانہ محرکات کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔یہ واقعہ مقامی ہائی اسکول میں پیش آیا، جہاں طالب علم نے بے دردی سے اپنے ساتھیوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، اور پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شخصی نوعیت کا تھا، اور حملے کے پیچھے کوئی دہشت گردانہ منصوبہ بندی نہیں تھی۔ اس وحشیانہ حملے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔














