کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار شہریار کو نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق، واقعہ یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اہلکار پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس جا رہا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں شہریار شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی حالت میں اسپتال منتقل ہوتے وقت اہلکار نے بتایا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ بعد ازاں جناح اسپتال میں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، جب کہ اہل علاقہ اور شہری حلقوں نے واقعے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کو تحفظ دیا جائے اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔