غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 3 صحافی بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے آج صبح سے غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ المواسی کے علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر کیے گئے حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔زیتون کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ الاہلی اسپتال کے قریب اسرائیلی گولہ باری سے 3 صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔غزہ کی مقامی وزارت صحت کے مطابق، صرف آج کے دن اسرائیلی بمباری سے مجموعی طور پر 23 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور طبی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کئی ماہ سے جاری ہیں، جن میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔