Welcome To Qalm-e-Sindh

غزہ میں میڈیا پر پابندی، عالمی صحافتی تنظیموں کا اسرائیل سے فوری رسائی کا مطالبہ

بین الاقوامی صحافتی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا کو غزہ تک آزاد اور غیر محدود رسائی دی جائے تاکہ وہاں کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور دیگر عالمی اداروں نے ایک مشترکہ کھلا خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 20 ماہ سے اسرائیل نے غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے سے روکا ہوا ہے، جو آزادیِ صحافت کی شدید خلاف ورزی ہے۔خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک تقریباً 200 صحافی اسرائیلی بمباری یا فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ ان تنظیموں نے ان صحافیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو محاصرے میں پھنسے شہریوں کے درمیان سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں نہ صرف سچائی کو چھپانے کی کوشش ہیں بلکہ یہ دنیا بھر میں آزادیِ اظہار اور معلومات تک رسائی کے حق پر حملہ ہیں۔عالمی صحافتی برادری نے حکومتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے غزہ میں موجود صحافیوں کی حفاظت اور آزادانہ رپورٹنگ کی راہ ہموار کریں۔

Related Posts