Welcome To Qalm-e-Sindh

غزہ میں شیلٹر اسکول پر اسرائیلی بمباری، 10 فلسطینی شہید، معصوم بچہ زندہ جل گیا

غزہ: اسرائیلی افواج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، پناہ گزینوں کے شیلٹر اسکول پر تازہ حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جو آگ لگنے سے زندہ جل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتالوں، رہائشی علاقوں اور شیلٹرز کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں اور شدید خطرات کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی کے کئی علاقوں کو “خطرناک زون” قرار دیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے شہداء کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ ادھر یمن سے اسرائیل پر داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جب کہ جوابی کارروائی میں امریکی افواج نے مارب اور تعز میں 7 حملے کیے، جن میں مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب فلسطینی اسلامی جہاد نے شام میں گرفتار اپنے دو ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو گزشتہ 5 روز سے بغیر کسی الزام کے قید ہیں۔

 

Related Posts