کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے بڑی راحت کی خبر آ گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں عید کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عید کے پہلے دن صبح 5 بجے سے گیس کی سپلائی شروع ہو جائے گی اور عید کے تینوں دن اور راتوں میں گیس کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ عید کے تیسرے دن رات 12 بجے تک بھی گیس فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کو عید کی خوشیوں میں کوئی دقت نہ ہو۔
یہ فیصلہ خاص طور پر عید کی تیاریاں اور گھریلو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ گھروں میں عید کی رونقیں قائم رہ سکیں اور شہری بلا جھجک گیس استعمال کر سکیں۔
سوئی سدرن کی جانب سے یہ اعلان شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا گیا ہے، کیونکہ گیس کی بلا تعطل فراہمی سے عید کے موقع پر پریشانیوں کا امکان کم ہو جائے گا۔