Welcome To Qalm-e-Sindh

عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کے مطابق انہیں دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت لاحق تھی۔ عمران خان کی فیملی نے یہ میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے وصول کی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا اڈیالہ جیل میں مکمل معائنہ کیا گیا، جہاں ماہر امراضِ چشم نے تفصیلی طبی جانچ کے بعد دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی۔ ماہرین کی جانب سے اسپتال میں فالو اَپ علاج کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج ان کی رضامندی سے کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق تجویز کردہ طریقہ علاج کامیاب رہا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں علاج کا عمل تقریباً 20 منٹ میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ علاج مکمل ہونے پر معمول کی طبی ہدایات کے ساتھ انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی کے حوالے کی گئی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کی تھی، جسے وزیراعظم کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ تک پہنچا دیا گیا۔

Related Posts