Welcome To Qalm-e-Sindh

عمران خان کا حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت وہ خود جیل سے کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنما بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے اور اب سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ماضی کی کسی تحریک سے مختلف اور فیصلہ کن ہو گی، جسے وہ جیل سے لیڈ کریں گے اور تمام ہدایات بھی وہیں سے جاری ہوں گی۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر ذمہ داریاں تقسیم کی جائیں گی، تاہم لیڈر شپ وہ خود کریں گے۔ انہوں نے عدلیہ اور ریاستی اداروں سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب امید سڑکوں سے ہے، نہ کہ عدالتوں سے۔ احتجاجی حکمت عملی آئندہ چند روز میں سامنے لائی جائے گی۔

Related Posts