Welcome To Qalm-e-Sindh

عمران خان سے طلاق پر سابقہ اہلیہ کا اہم بیان، اندرونی راز کھول دیے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک نے بالآخر اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ یہ انٹرویو اس وقت سامنے آیا جب عمران خان اپنی طلاق کے بعد اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرچکے ہیں اور اب اپنی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

اونتیکا ملک نے طلاق کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ایک وقت تھا جب میں طلاق کو تباہی سمجھتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ میری سوچ بدل گئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ “جب میری شادی ٹوٹ گئی تو مجھے ایسا لگا جیسے میری دنیا کا خاتمہ ہوگیا ہو، اور میں یقین کرتی تھی کہ عمران کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں ہوگا۔

اونتیکا نے کہا کہ طلاق کے وقت وہ اتنی جذباتی ہو گئی تھیں کہ وہ بے قابو ہو کر رونے لگیں، “مجھے ایسا لگا جیسے کوئی قریبی عزیز یا رشتہ دار وفات پا گیا ہو۔” تاہم، ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ایک مراعات یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اس لیے معاشی طور پر انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں تھا۔

طلاق کے مراحل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اونتیکا نے کہا کہ “ہماری طلاق اچانک یا راتوں رات نہیں ہوئی تھی۔ ہم نے پہلے کچھ عرصے کے لیے الگ رہنے کا فیصلہ کیا اور پھر آہستہ آہستہ طلاق کا فیصلہ کیا۔ یہ سب کچھ کورونا کی وبا کے دوران ہوا تھا جب زندگی کے تمام پہلوؤں پر نظر ثانی کرنی پڑی۔

اونتیکا نے اس بارے میں بھی کھل کر بات کی کہ ان کے والدین بھی بچپن میں علیحدہ ہو گئے تھے، “اس لیے طلاق کا تصور میرے لیے اجنبی یا شرمندگی کا باعث نہیں تھا۔ میری والدہ نے ہمیشہ اس صورتحال کو فخر کے ساتھ جیا، اور میں نے سیکھا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، زندگی کا سفر جاری رہتا ہے۔

اونتیکا اور عمران کی محبت کی کہانی اسکول کے دور سے شروع ہوئی تھی۔ دونوں نے 19 سال کی عمر میں ایک دوسرے کو جانا اور 2010 میں منگنی کی۔ ایک سال بعد، بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کے گھر میں سادگی سے ان کی شادی ہوئی۔ شادی کے آٹھ سال بعد، جب دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے، تو انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

اونتیکا نے اپنی طلاق کے بعد کہا، “جب ہم الگ ہوئے تو مجھے گہری مایوسی اور شرمندگی محسوس ہوئی کیونکہ لوگ ہمیں ‘گولڈن کپل’ کے طور پر جانتے تھے، اور جب ہم الگ ہوئے تو مجھے ایسا لگا جیسے میں نے سب کو مایوس کر دیا ہو۔

اب عمران خان اپنی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی اور لیکھا کی محبت کی کہانی پر عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں، اور ہر کسی کو ان کے نئے تعلقات میں دلچسپی ہے۔

 

Related Posts