پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی دو مشہور شخصیات، عروج ممتاز اور حسن علی کی دلچسپ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصاویر میں عروج ممتاز، جو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر اور کمنٹیٹر بھی ہیں، کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بناتی دکھائی دے رہی ہیں۔
میچ کے اختتام پر عروج ممتاز، حسن علی کے حسین اور لمبے بالوں کو سمیٹ رہی تھیں، جبکہ حسن علی بڑی عاجزی کے ساتھ سر جھکائے ان کے سامنے کھڑے تھے۔ عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کو نئے اسٹائل میں ترتیب دیا، جو حسن علی کو بہت پسند آیا۔
یہ تصاویر کرکٹ شائقین کے درمیان پسند کی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان تصاویر نے جہاں کرکٹ کے میدان میں مزے کی جھلک دکھائی، وہیں دونوں کھلاڑیوں کے دوستانہ انداز کو بھی اجاگر کیا۔