اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ 27 سال کی عمر میں پیسہ نہ کمانے پر خود کو بیکار اور مجرم محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین نے ان پر بہت پیسہ خرچ کیا، لیکن وہ کچھ خاص نہیں کر رہیں۔
انٹرویو کے دوران عامر خان نے بیٹی کی بات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایرا کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ دوسروں کی خدمت ہے، جیسا کہ وہ “اگاتسو فاؤنڈیشن” کے ذریعے ذہنی صحت کے مسائل سے نبرد آزما افراد کی مدد کر رہی ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ وہ بیٹی پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور ان کے نزدیک پیسہ کمانا نہیں بلکہ اچھا کام کرنا زیادہ اہم ہے۔ ان کے مطابق، “پیسہ صرف تب اہم ہوتا ہے جب لوگ اسے اہم سمجھتے ہیں، ورنہ یہ کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے۔”
یاد رہے، ایرا خان، عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی اور اداکار جنید خان کی بہن ہیں۔