پاکستان کی معروف شوبز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار ان کی رومانوی تصاویر کا تعلق کسی پرفیکٹ ویک اینڈ سے نہیں، بلکہ حالیہ تنازعے سے جڑ چکا ہے۔ چند روز قبل، دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں ایک متنازع بیان دیا تھا کہ ان کو 4 شادیوں کی اجازت ہے، مگر ‘فی الحال’ ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ بیان سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہو گیا اور لوگوں نے اسے غیر حساس اور غیر ضروری قرار دیا۔ اس پر لوگوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا اور مداحوں نے اس بیان کو مذاق یا ٹرانسمیشن کے دوران ایسی باتیں کرنے کے حوالے سے تنقید کی۔اسی دوران، عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر دانش تیمور کے ساتھ کچھ خوبصورت رومانوی تصاویر شیئر کیں، جو اٹلی کے شہر وینس میں لی گئی تھیں۔ عائزہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ “میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ وینس جاؤں، جیسے رنبیر کپور کی فلم میں دیکھا تھا اور آج وہ خواب پورا ہو گیا۔“اگرچہ ان تصاویر میں محبت اور رومانس کی جھلک ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ان پر سوالات بھی اٹھنے لگے۔ کئی صارفین کا ماننا ہے کہ یہ تصاویر ‘فی الحال’ کے تنازع کو کور اپ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہیں۔ صارفین نے کہا کہ عائزہ خان نے اپنے شوہر کا بگاڑا ہوا امیج ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ سب کچھ سوشل میڈیا پر ان کی ذاتی زندگی کی زیادہ شیئرنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔یہ سوالات اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئے جب صارفین نے یہ کہا کہ کیا واقعی یہ تصاویر محض محبت کی عکاسی کر رہی ہیں یا یہ تنازعے سے توجہ ہٹانے کی ایک چال ہے؟ سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے مداحوں اور نقادوں کی نظریات میں اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں، اور یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ رومانوی تصاویر محض ایک خوبصورت لمحے سے زیادہ کچھ اور بھی ہو سکتی ہیں۔