صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات ہوئی جس میں آئندہ بجٹ، ملکی معیشت، سیاسی اتحاد اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔
صدرِ مملکت نے اس موقع پر زور دیا کہ:
“آئندہ بجٹ میں حکومت کو عام آدمی کو ریلیف دینے اور فلاحی اقدامات کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو اپنے حالیہ دوست ممالک کے دوروں سے متعلق بریفنگ دی اور سیاسی اتحادیوں کے ساتھ ملکی مفاد میں اتفاقِ رائے سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آئندہ بجٹ سے قبل سیاسی استحکام اور معاشی فیصلوں میں ہم آہنگی کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔