Welcome To Qalm-e-Sindh

صارفین کیلئے بری خبر: بجلی 19 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق یہ درخواست اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، جس پر سماعت 29 ستمبر کو کی جائے گی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔ اگر یہ درخواست منظور ہوتی ہے تو ملک بھر کے بجلی صارفین پر تقریباً 3 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Related Posts