Welcome To Qalm-e-Sindh

شہری فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 37 فیصد ٹیکس شامل ہے، جو 96 روپے 28 پیسے بنتا ہے۔

اسی طرح، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکس شامل ہے، یعنی 94 روپے 92 پیسے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد کیے گئے ہیں۔

Related Posts