شمالی وزیرستان: محمد خیل گاؤں میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 4 افراد جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ڈی پی او شمالی وزیرستان کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا، جس میں ملزمان نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس طرح کے واقعات کا خاتمہ کیا جا سکے۔