بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کا ایک پُرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی میں امیتابھ بچن کو بتاتے ہیں کہ وہ آج تک کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں گئے—اور اس کے پیچھے ایک جذباتی وجہ ہے۔
شاہ رخ نے بتایا کہ ان کی دادی کا تعلق کشمیر سے تھا اور ان کے والد نے زندگی میں تین مقامات دیکھنے کا مشورہ دیا تھا: استنبول، روم اور کشمیر۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ “استنبول اور روم میرے بغیر دیکھ لینا، لیکن کشمیر میں تمہیں خود لے کر جاؤں گا۔”
بدقسمتی سے شاہ رخ کے والد کا جلد انتقال ہو گیا، اور وہ وعدہ ادھورا رہ گیا۔ شاہ رخ نے کہا کہ دنیا بھر کی سیر کی، دوستوں اور خاندان والوں نے بارہا کہا مگر وہ کشمیر نہ گئے—کیونکہ دل میں ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ وہ جگہ والد کے ساتھ ہی دیکھیں۔
تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بعد میں، 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم جب تک ہے جان کی شوٹنگ کشمیر کے علاقوں سری نگر، پہلگام اور گلمرگ میں ہوئی تھی۔