Welcome To Qalm-e-Sindh

سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کے لیے بالی میں جزیرہ خرید لیا

بھارتی جیل میں بند سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کے لیے ایک دل کو چھو جانے والا پیغام جاری کیا ہے، جس میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے جیکولین کی والدہ کی یاد میں جزیرہ بالی پر زمین خریدی ہے۔

سکیش نے اپنی جیل سے بھیجی گئی ایک جذباتی پیغام میں لکھا ہے کہ اس نے انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے بالی میں ایک خوبصورت جگہ خریدی ہے، جو پہلے زرعی مقصد کے لیے استعمال ہوتی تھی، لیکن اب وہ اسے ایک شاندار نجی باغ میں تبدیل کر چکا ہے۔ اس باغ کا نام انہوں نے “کمز گارڈن بائی جیکولین فرنینڈس” رکھا ہے، جو جیکولین کی والدہ کم فرنینڈس کی یاد میں بنایا گیا ہے۔

سکیش نے اس تحفے کو جیکولین کے لیے ایسٹر پر ایک خاص تحفہ قرار دیا ہے، جو نہ صرف جیکولین کے دل کی تسلی کا باعث بنے گا بلکہ ان کے لیے ایک سکون بخش پناہ گاہ بھی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا، “میں جانتا ہوں کہ تم کس درد سے گزر رہی ہو، اور میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔ تمہاری والدہ ایک عظیم خاتون تھیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دوبارہ تمہاری بیٹی کے روپ میں جنم لیں گی۔”یہ پیغام سکیش کے دل کی گہرائیوں سے نکلا ہے، اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ جیکولین کے اردگرد کئی افراد محض مفادات کے تحت ان کے قریب ہیں، جبکہ وہ دل سے اور بغیر کسی لالچ کے جیکولین کے ساتھ کھڑا ہے۔

سکیش اور جیکولین کے درمیان مبینہ تعلقات کئی بار میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں، اور سکیش پر الزام ہے کہ اس نے جیکولین کو قیمتی تحائف، زیورات اور پرتعیش اشیاء دی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔دوسری جانب، جیکولین فرنینڈس اس وقت اپنی فلمی کیریئر اور برانڈز کی تشہیر میں مصروف ہیں، اور اس بات سے گریزاں ہیں کہ وہ سکیش کے پیغامات پر کوئی تبصرہ کریں۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق، جیکولین اس وقت صرف اپنے پیشہ ورانہ کام پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

 

Related Posts