Welcome To Qalm-e-Sindh

سونے کی قیمت میں زبردست کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آ ج سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی ہو گئی، اور اس کے بعد سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 31 روپے کی کمی آئی ہے، اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے میں مل رہا ہے۔یہ کمی عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں 116 ڈالر کی کمی کے باعث ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 3338 ڈالر پر آ گیا ہے۔سونے کے شوقین افراد کے لیے یہ وقت خوشخبری لے کر آیا ہے، کیونکہ سونے کی قیمتوں میں اس کمی نے بازار کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔

Related Posts