Welcome To Qalm-e-Sindh

سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نئی بلندیاں

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، جس نے عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی اضافے کے بعد قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5059 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3454 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

یہ اضافہ خاص طور پر سونے کے خریداروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔

Related Posts