Welcome To Qalm-e-Sindh

سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کی تردید کر دی، مستقبل کا نیا پلان سب کو چونکا گیا

اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں اداکاری چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف چنیدہ پروجیکٹس کر رہی ہیں، لیکن شوبز کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا:

“میں نے پراجیکٹس کرنا کم ضرور کیا ہے، لیکن اداکاری چھوڑنے کا سوچا بھی نہیں۔ البتہ پوری زندگی صرف اداکاری نہیں کی جا سکتی۔”

سونیا حسین ان دنوں فلم “دیمک” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مختلف ایونٹس اور انٹرویوز میں ان کی شرکت شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے مستقبل کے ارادوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا:

“اب میں پروڈکشن میں قدم رکھنا چاہتی ہوں۔ وہاں آپ کو اپنی پسند کی کہانی، کاسٹ اور ٹیم کے ساتھ وہ سب کچھ بنانے کا موقع ملتا ہے جو بطور اداکار ممکن نہیں ہوتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

“اداکاری ایک خوبصورت تجربہ ہے، لیکن پروڈکشن میں زیادہ تخلیقی آزادی اور مزہ ہے۔”

سونیا حسین کے اس واضح مؤقف نے ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

Related Posts