Welcome To Qalm-e-Sindh

سولہ اگست سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

ملک بھر کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ 11 روز کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 71.70 ڈالر سے گھٹ کر 65.98 ڈالر ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران امریکی خام تیل بھی 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کو متوقع ہے، اور عالمی منڈی میں کمی کے پیشِ نظر عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

Related Posts