اسٹاک ہوم میں سوئیڈن کی سڑکوں پر سیکڑوں افراد نے فلسطین کے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا کر اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قاتل نیتن یاہو کو غزہ سے فوری طور پر نکل جانے کا پیغام دیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے عالمی برادری سے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا سخت مطالبہ کیا، تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ یہ مظاہرہ ایک بار پھر عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں بڑھتی ہوئی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف غم و غصے کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو انٹرنیشنل میڈیا میں بھی وسیع پیمانے پر چھایا ہوا ہے۔














