Welcome To Qalm-e-Sindh

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات پر رہیں گے۔

ترجمان محکمہ تعلیم نے بتایا کہ یکم جنوری سے تمام ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے، تاہم اس دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Related Posts