Welcome To Qalm-e-Sindh

سندھ پولیس نے کراچی میں جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا

ٹریفک نظم و ضبط اور شہریوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے سندھ پولیس نے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی میں پہلا جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ ٹریننگ اسکول پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں قائم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو تین مراحل میں ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کا دورانیہ 18 گھنٹے پر مشتمل ہے، جس میں تھیوری، عملی مشق اور ٹریفک قوانین پر مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اسکول کے افتتاح کے موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ادارے کا دورہ کیا اور اس اقدام کو شہری تربیت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:

“کراچی کے بعد یہ اسکولز حیدرآباد، لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ پورے سندھ میں مہذب اور تربیت یافتہ ڈرائیورز سامنے آئیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ صرف نوجوانوں ہی نہیں بلکہ ہر اس شہری کے لیے کارآمد ہوگا جو ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سیکھنا چاہتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا، جس سے وہ نہ صرف بہتر ڈرائیور بن سکیں گے بلکہ قانون سے ہم آہنگ شہری بھی۔

Related Posts