سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کے لیے 96 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تھر کول ریلوے لائن کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جس کے ذریعے تھر سے کوئلہ کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں تک منتقل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ سندھ حکومت اور وزارت ریلوے کے درمیان 50 فیصد کے اشتراک سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
اجلاس میں کراچی میں آئی ٹی ٹاور کے قیام کے لیے تاریخی عمارت کی خریداری پر بھی بات چیت ہوئی اور نجی کمپنی کی عمارت کو سندھ آئی ٹی ٹاور کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔














