Welcome To Qalm-e-Sindh

سندھ میں پنشن اور بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق نوٹیفکیشن معطل

سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی و ادائیگیوں کے نظام میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ کی منظوری سے کیا گیا۔

حکام کے مطابق، نوٹیفکیشن کی معطلی کے بعد ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بینوولنٹ فنڈ سے متعلق ملازمین کی شراکت، فوائد کے ڈھانچے، ادائیگی کے طریقہ کار اور متعلقہ قانونی ترامیم پر جامع سفارشات تیار کرے۔

ادھر سندھ امپلائز الائنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان حکومت کی طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے، اور اس کے فوائد کو صرف ملازم کی وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔

سرکاری ملازمین نے حالیہ نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا، جس کے بعد حکومت نے اس معاملے کا ازسرِنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts