Welcome To Qalm-e-Sindh

سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں 200 فیصد اضافہ

کراچی: سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی تنخواہ و الاؤنسز کی رقم ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے چار لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل 8 اگست کو پیش کیا گیا تھا، جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

کمیٹی کے اجلاس میں تمام نامزد ممبران کی مشاورت سے اراکین کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ مختلف الاؤنسز میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق:

  • آفس مینٹیننس الاؤنس: 15 ہزار روپے

  • ٹیلی فون الاؤنس: 10 ہزار روپے

  • ہاؤس رینٹ الاؤنس: 50 ہزار روپے

  • موبائل الاؤنس: 10 ہزار روپے

  • یوٹیلیٹی الاؤنس: 20 ہزار روپے

  • ڈیلی الاؤنس: 1 ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے

  • کنوینس الاؤنس: 1 ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے

اراکین کی موجودہ تنخواہ الاؤنسز سمیت تقریباً 1 لاکھ 55 ہزار روپے تھی، جو اب بڑھ کر ساڑھے 4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اضافے کی حمایت کی، جب کہ صرف جماعت اسلامی نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔

Related Posts