Welcome To Qalm-e-Sindh

سندھ اسمبلی اجلاس میں اسپیکر نے صوبائی ترجمان کو ڈانٹ دیا

کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان سمعتا افضال کو جھاڑ پلادی۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی رکنِ سندھ اسمبلی قرۃ العین نے نشاندہی کی کہ سمعتا افضال خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں، لہٰذا وہ ایوان میں جوابدہ بھی ہیں۔ اس پر سمعتا افضال نے وضاحت دی کہ وہ مشیر نہیں بلکہ صرف ترجمان ہیں۔

اس صورتحال پر اسپیکر اویس قادر شاہ برہم ہوگئے اور سمعتا افضال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “آپ کس سے پوچھ کر کھڑی ہوئی ہیں؟ بیٹھ جائیں۔”

ایوان میں یہ مکالمہ چند لمحوں کے لیے ماحول کشیدہ کر گیا، جس کے بعد اجلاس کی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔

Related Posts