Welcome To Qalm-e-Sindh

سلمان خان کی جان کو خطرہ: بھارتی نجومی کی پیشگوئیاں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی زندگی پر خطرے کی گہری چھائیں منڈا رہی ہیں، بھارتی نجومی گیتانجلی سکسینا نے خبردار کیا ہے کہ 2025 سلمان خان کے لیے مشکل سال ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اس سال نئی فلموں کی ریلیز سے بچنا چاہیے اور خاص طور پر ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔سکسینا نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سلمان خان کی جان کو دھمکیاں ملنے کے باوجود ان کی زندگی کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہے، تاہم انہوں نے یہ پیشگوئی کی کہ اگلے سال سلمان خان کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی جان کو شدید خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گیتانجلی نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ وہ مارچ تک اپنے تمام بڑے پروجیکٹس مکمل کر کے کام سے بریک لے لیں اور اپریل کے بعد انتہائی محتاط رہیں۔اگر سلمان خان اس پیشگوئی کے مطابق احتیاط برتیں گے، تو وہ ان خطرات سے بچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس پیشگوئی کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی حفاظت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

 

 

 

Related Posts